صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن شعار القوم الذي ذكرناه كان ذلك بأمر المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ ہم نے جو شعار کا ذکر کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے تھا
حدیث نمبر: 4748
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كَانَ شِعَارُنَا لَيْلَةَ بَيَّتْنَا فِيهَا هَوَازِنَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، أَمَّرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا أَمِتْ ، أَمِتْ ، قَالَ : فَقَتَلْتُ بِيَدِي لَيْلَتَئِذٍ سَبْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ " .ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب ہم نے رات کے وقت ہوازن قبیلے پر حملہ کیا۔ جو حملہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں تھا۔ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا امیر مقرر کیا تھا تو ہمارا جنگی نعرہ یہ تھا۔ مار دو مار دو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس رات میں نے اپنے ہاتھ کے ساتھ سات گھرانوں کے افراد کو قتل کیا۔