صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الخبر المدحض قول من نفى جواز الشعار للمجاهد في سبيل الله- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس مدحض خبر کا بیان جو کہتا ہے کہ مجاہد کے لیے شعار جائز نہیں
حدیث نمبر: 4747
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " أَمَّرَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ ، فَغَزَوْنَا نَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، فَبَيَّتْنَاهُمْ ، وَقَتَلْنَاهُمْ ، وَكَانَ شِعَارُنَا أَمِتْ ، أَمِتْ " ، قَالَ سَلَمَةُ : فَقَتَلْتُ بِيَدِي تِلْكَ اللَّيْلَةَ سَبْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ .ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا ہم نے کچھ مشرکین کے ساتھ جنگ کی ہم نے رات کے وقت ان پر حملہ کیا۔ انہیں قتل کر دیا۔ ہمارا شعار (یعنی جنگی نعرہ) یہ تھا مار دو مار دو۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ اس رات میں نے اپنے ہاتھ سے سات گھرانوں کے آدمیوں کو قتل کیا۔