صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر وصف لواء المصطفى صلى الله عليه وسلم عند دخوله مكة يوم الفتح- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - روزِ فتح جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ داخل ہوئے تو ان کے علم و لواء کی وصف
حدیث نمبر: 4743
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضُ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ مکرمہ میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مخصوص جھنڈا سفید رنگ کا تھا۔