صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر تفضل الله جل وعلا على الرجلين إذا خرج أحدهما في سبيله وهما من قبيلة أو دار واحدة- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ جب دونوں ایک قبیلے یا گھر کے ہوں تو اللہ تعالیٰ ایک کے نکل جانے پر اس پر فضل فرماتا ہے
حدیث نمبر: 4729
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا إِلَى بَنِي لِحْيَانَ ، فَقَالَ : " لِيُنْتَدَبْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا ، وَالأَجْرُ بَيْنَهُمَا " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو لحیان کی طرف ایک مہم روانہ کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: ہر دو آدمیوں میں سے ایک روانہ ہو جائے اجر ان دونوں کے درمیان (تقسیم ہو گا)۔