صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن تمام خمس عشرة سنة للمرء لا يكون بلوغا- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس خبر المدحض کا بیان جو اس قول کو باطل کرتا ہے کہ پندرہ سال پورا ہونا بلوغت نہ ہونا ثابت کرے
حدیث نمبر: 4728
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الأَعْرَجُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً ، فَلَمْ يُجِزْنِي ، وَلَمْ يَرَنِي بَلَغْتُ ، ثُمَّ عُرِضْتُ عَلَيْهِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً ، فَأَجَازَنِي " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا میری عمر چودہ سال تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (جنگ میں حصہ لینے کی) اجازت نہیں دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیال میں، میں بالغ نہیں ہوا تھا، پھر میں پندرہ سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی۔