صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الزجر عن الاستعانة بالمشركين على قتال أعداء الله الكفرة- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مشرکین کی مدد لے کر دشمنوں سے لڑنے سے روکا گیا ہے
حدیث نمبر: 4726
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لَحِقَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُقَاتِلَ مَعَهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ارْجِعْ فَإِنَّا لا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر ملا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم واپس چلے جاؤ۔ ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے۔