صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإباحة للإمام أن يغزو بالنساء لسقي الماء ومداواة الجرحى- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے جائز ہے کہ وہ خواتین کو پانی پلانے اور زخمیوں کا علاج کرنے کے لیے غزوے میں بھیجے
حدیث نمبر: 4723
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ سُلَيْمٍ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَغْزُو بِنَا مَعَهُ نِسْوَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، لِتَسْقِيَ الْمَاءَ ، وَتُدَاوِيَ الْجَرْحَى " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ ہم انصاری خواتین کو بھی لے کر گئے تھے تاکہ وہ پانی پلائیں اور زخمیوں کا علاج کریں۔