صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب التقليد والجرس للدواب - ذكر البيان بأن الأمر بقطع قلائد الأوتار عن أعناق الدواب إنما أمر بذلك من أجل الأجراس التي كانت فيها- باب: دواب کے لیے تقلید و گھنٹی کا بیان - قلائدِ اوتار کو کاٹنے کا حکم اور وہ اس لیے تھا کہ ان میں گھنٹے (اجراس) لگے ہوتے تھے
حدیث نمبر: 4699
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِالأَجْرَاسِ أَنْ تُقْطَعَ مِنْ أَعْنَاقِ الإِِبِلِ يَوْمَ بَدْرٍ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کی گردنوں میں لٹکی ہوئی گھنٹیوں کو اتارنے کا حکم دیا تھا۔