صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الرمي - ذكر الإباحة للقوم المناضلة وإن كانت بعد المغرب- باب: رمی کا بیان - اگرچہ بعدِ مغرب ہو پھر بھی لوگوں کے لیے مناضَلَہ جائز ہے
حدیث نمبر: 4696
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا " يُصَلُّونَ الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَنْتَضِلُونَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے پھر اس کے بعد وہ تیراندازی کا مقابلہ کرتے تھے (یعنی ابھی اتنی روشنی باقی ہوتی تھی کہ تیراندازی کا مقابلہ کیا جا سکے)