صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب السبق - ذكر الإخبار عن نفي جواز السباق إلا في شيئين معلومين- باب: سبق کا بیان - مسابقہ کے جواز کی نفی سوائے دو معلومہ چیزوں کے
حدیث نمبر: 4689
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابِقَ بَيْنَ الْخَيْلِ ، وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا سَبْقًا ، وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا مُحَلِّلا ، وَقَالَ : " لا سَبْقَ إِِلا فِي حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ کروایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان دوڑ لگوائی تھی اور آپ نے دوڑ کی آخری حد مقرر کی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ” مقابلہ صرف ان گھوڑوں میں ہو گا جو حافر اور نصل ہو گا۔ “