صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب السبق - ذكر إباحة تفضيل القرح من الخيل على غيرها في الغاية عند السباق- باب: دوڑ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ دوڑ میں قرح قسم کے گھوڑوں کو دوسرے گھوڑوں پر فضیلت دینا جائز ہے
حدیث نمبر: 4688
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " سَبَّقَ بَيْنَ الْخَيْلِ ، وَفَضَّلَ الْقُرَّحَ فِي الْغَايَةِ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ کروایا تھا اور قرح (یعنی پانچ سالہ گھوڑے) کو فاتح قرار دیا تھا۔