صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الحمى - ذكر الزجر عن أن يتخذ الحمى من بلاد المسلمين إلا الإمام الذي يريد به صلاح رعيته دون انفراده بها عنهم- باب: چراگاہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مسلمانوں کی زمینوں میں چراگاہ بنانا کسی شخص کے لیے جائز نہیں، صرف امام کو اجازت ہے جو عوام کی بھلائی کے لیے ایسا کرے نہ کہ ذاتی فائدے کے لیے
حدیث نمبر: 4684
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا حِمَى إِِلا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” چراگاہ صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے مخصوص ہے۔ “