صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب فضل الشهادة - ذكر نفي اجتماع القاتل المسلم والكافر في النار على سبيل الخلود- باب: شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ مسلمان قاتل اور کافر مقتول ہمیشہ کے لیے جہنم میں اکٹھے نہیں ہوں گے
حدیث نمبر: 4665
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنا القعنبيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَجْتَمِعُ الْكَافِرُ وَقَاتِلُهُ فِي النَّارِ أَبَدًا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کافر اور اس کا قاتل جہنم میں کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔ “