صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب فضل الشهادة - ذكر مجيء من كلم في سبيل الله يوم القيامة ينثعب دمه ليعرف من ذلك الجمع- باب: شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو گا، قیامت کے دن اس کا خون بہتا ہوا ہوگا تاکہ وہ مجمع میں پہچانا جائے
حدیث نمبر: 4652
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لا يُكْلَمُ أَحَدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ ، أَلا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ يَنْثَعِبُ دَمًا ، اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ ، وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جس بھی شخص کو اللہ کی راہ میں زخمی کیا جائے اور اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے، کسے اس کی راہ میں زخمی کیا گیا ہے تو وہ شخص جب قیامت کے دن آئے گا تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا اس کا رنگ خون کی مانند ہو گا، لیکن اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کے مانند ہو گی۔ “