صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب فضل النفقة في سبيل الله - ذكر البيان بأن كل ما أنقق المرء في سبيل الله من الأشياء أعطي في الجنة مثلها بعددها وأعيانها على التضعيف- باب: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ جو کچھ انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اسے جنت میں اسی کی تعداد اور جنس کے مطابق کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا
حدیث نمبر: 4649
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ ، فَقَالَ : هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا مَخْطُومَةٌ " .سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نکیل والی اونٹنی لے کر آیا اس نے عرض کی: یہ اللہ کی راہ میں ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں قیامت کے دن اس کے بدلے میں سات سو اونٹنیاں ملیں گی جو نکیل والی ہوں گی۔