صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب طاعة الأئمة - ذكر أحد التخصيصين اللذين يخصان عموم تلك اللفظة التي تقدم ذكرنا لها- باب: ائمہ کی اطاعت کا بیان - عام لفظ کے دو تخصیصوں میں سے ایک تخصیص کا بیان جو پہلے ذکر کیا گیا
حدیث نمبر: 4561
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ الطَّائِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " كُنَّا إِِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، يَقُولُ لَنَا : " فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اطاعت اور فرمانبرداری کی بیعت کرتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے۔ ” جتنی تم میں استطاعت ہو (اس کے مطابق تم اس پر عمل کرو گے)۔ “