صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب طاعة الأئمة - ذكر أحد التخصيصين الذي يخص عموم الخطاب الذي في خبر أبي هريرة- باب: ائمہ کی اطاعت کا بیان - حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں عام خطاب کے ایک تخصیص کا بیان
حدیث نمبر: 4557
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " كُنَّا إِِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، يَقُولُ لَنَا : " فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر جب اطاعت و فرمانبرداری کی بیعت کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرما دیتے تھے: جہاں تک تمہاری استطاعت ہو (تم اس پر عمل کرنا)