صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يكون متعقب الإمارة في القيامة إذا حرص عليها في الدنيا- باب: خلافت و امارت کا بیان - اس انجام کا بیان جو اس شخص کا قیامت میں ہوگا جو دنیا میں امارت کے پیچھے حرص رکھتا تھا۔
حدیث نمبر: 4482
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِِنَّكُمْ سَتَحْرِصُونَ عَلَى الإِِمَارَةِ ، وَإِِنَّهَا سَتَكُونُ نَدَامَةً وَحَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَنِعْمَتِ الْمُرْضِعَةُ ، وَبِئْسَتِ الْفَاطِمَةُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” عنقریب تم حکومتی عہدوں کا لالچ کرو گے اور قیامت کے دن یہ چیز ندامت اور حسرت کا باعث ہو گی تو دودھ پلانے والی اچھی شمار ہوتی ہے اور دودھ چھڑوانے والی بری شمار ہوتی ہے۔ “