صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر نفي إيجاب القطع عن السارق الذي يسرق أقل من ربع دينار- باب: چوری کی حد کا بیان - اس بات کا بیان کہ ربع دینار سے کم چوری کرنے والے پر ہاتھ کاٹنے کی حد واجب نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 4465
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأُبُلَّةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مِنْ أَرْبَعَةٍ : يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَرُزَيْقٌ ، وَسَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَالزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَ الزُّهْرِيُّ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا قَطَعَ إِِلا فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” صرف ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ قیمت والی چیز کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ “