صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر البيان بأن القطع الذي وصفناه في ربع دينار ليس بحد لا يقطع فيمن سرق أكثر منه- باب: چوری کی حد کا بیان - اس بات کا بیان کہ ربع دینار پر ہاتھ کاٹنے کا حکم ایک حدِ کم از کم ہے، اس سے زیادہ مال چرانے والے پر بھی ہاتھ کاٹنا واجب ہے۔
حدیث نمبر: 4462
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : " مَا طَالَ عَلَيَّ وَلا نَسِيتُ : الْقَطْعَ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " .نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: زیادہ عرصہ نہیں گزرا اور نہ ہی میں یہ بات بھولی ہوں کہ ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (قیمت والی چیز کی چوری) پر ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ س