صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر العدد المحصور الذي استثني منه ما ذكرناه- باب: چوری کی حد کا بیان - اس متعین مقدار کا بیان جس میں سے مذکورہ حکم کو مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 4459
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ : أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَقْطَعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (قیمت والی چیز کی چوری) پر ہاتھ کٹوا دیتے تھے۔