صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر نفي القطع عن المنتهب وإن كان ذلك الشيء ربع دينار فصاعدا- باب: چوری کی حد کا بیان - چھیننے والے پر ہاتھ کاٹنے کے حکم کی نفی، خواہ مال ایک ربع دینار یا اس سے زیادہ ہو۔
حدیث نمبر: 4456
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِهَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ قَطْعٌ ، وَمَنِ انْتَهَبَ نُهْبَةً فَلَيْسَ مِنَّا " . أَبُو الزُّبَيْرِ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ تَدْرُسَ الْمَكِّيُّ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اچکنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا البتہ جو شخص کوئی چیز اچک لیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ “ ابوزبیر نامی راوی کا نام محمد بن تدرس مکی ہے۔