صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد الشرب - ذكر وصف ضرب الحد الذي كان في أيام المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: شراب نوشی کی حد کا بیان - اس حد کی کیفیت کا بیان جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نافذ تھی۔
حدیث نمبر: 4448
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " جَلَدَ فِي الْحَدِّ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ " . فَلَمَّا كَانَ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ جَلَدَ أَرْبَعِينَ ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ دَنَا النَّاسُ مِنَ الرِّيفِ وَالْقُرَى فَذُكِرَ لأَصْحَابِهِ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : اجْعَلْهَا كَأَخَفِّ الْحُدُودِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (شراب نوشی کی) حد میں کھجور کی شاخوں اور جوتوں کے ذریعے پٹائی کروائی تھی۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے چالیس کوڑے لگوائے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا اور لوگ مختلف بستیوں اور علاقوں میں آباد ہو گئے تو ان کے اصحاب کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ اسے سب سے کم حدود کی مانند کر دیں (یعنی اس کے مطابق سزا دیں)