صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب صلة الرحم وقطعها - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم الرحم شجنة من الرحمن أراد أنها مشتقة من اسم الرحمن باب: صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان «الرحم شجنة من الرحمن» سے مراد یہ ہے کہ رحم کا لفظ «الرحمن» کے نام سے مشتق ہے۔
حدیث نمبر: 443
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَدَّادٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : أَنَا الرَّحْمَنُ خَلَقْتُ الرَّحِمَ ، وَشَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنِ اسْمِي ، فَمَنْ وَصَلَهَا ، وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا ، بَتَتُّهُ " .سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ” میں رحمان ہوں میں نے رحم کو پیدا کیا ہے اور میں نے اپنے اسم سے اس کے نام کو مشتق کیا ہے، جو شخص اسے ملائے گا میں اسے ملاؤں گا اور جو شخص اسے قطع کرے گا میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا ۔“