صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب الزنى وحده - ذكر إطلاق اسم الزنى على الأعضاء إذا جرى منها بعض شعب الزنى- باب: زنا اور اس کی حد کا بیان - ذکر اس بات کا کہ اعضاء پر زنا کا نام رکھا جاتا ہے اگر ان سے زنا کی کوئی شاخ نکلے
حدیث نمبر: 4419
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ ، وَاللِّسَانُ يَزْنِي ، وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ ، وَالرِّجْلانِ تَزْنِيَانِ ، وَيُحَقِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ أَوْ يُكَذِّبُهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں زبان زنا کرتی ہے دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق کر دیتی ہے یا اسے جھٹلا دیتی ہے۔ “