صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب الزنى وحده - ذكر لعن المصطفى صلى الله عليه وسلم بالتكرار على العامل ما عمل قوم لوط- باب: زنا اور اس کی حد کا بیان - ذکر اس بات کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قوم لوط کے عمل کرنے والے پر بار بار لعنت کی
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَعَنِ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الأَرْضِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ كَمَهَ الأَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّ وَالِدَيْهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ " . قَالَهَا ثَلاثًا فِي عَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ . عَبْدُ الْمَلِكِ هُوَ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو زمین کی حد بندی کو تبدیل کرے اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی جو نابینا شخص کو بھٹکا دے۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو اپنے ماں باپ کو گالی دے۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت کی ہے، جو قوم لوط کے سے عمل کا مرتکب ہو۔ “ (راوی بیان کرتے ہیں) قوم لوط کے عمل کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی۔ عبدالملک نامی راوی ابوعامر عقدی ہے۔