صحیح ابن حبان
كتاب الأيمان— کتاب: قسموں کے احکام و مسائل
ذكر العلة التي من أجلها زجر عن الحلف بالآباء- باب: - ذکر اس وجہ کا کہ والدین کی قسم کھانے سے کیوں منع کیا گیا
حدیث نمبر: 4362
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلا يَحْلِفُ إِِلا بِاللَّهِ ، وَكَانَتْ قُرَيْشٌ تَحْلِفُ بِآبَائِهَا ، فَقَالَ : لا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ ” جس شخص نے قسم اٹھانی ہو وہ صرف اللہ کے نام کی قسم اٹھائے۔ “ قریش اپنے باپ دادا کے نام کی قسم اٹھایا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم اپنے باپ دادا کے نام کی قسم نہ اٹھاؤ۔ “