صحیح ابن حبان
كتاب الأيمان— کتاب: قسموں کے احکام و مسائل
ذكر الزجر عن أن يحلف المرء بأبيه أو بشيء غير الله جل وعلا- باب: - ذکر اس ممانعت کا کہ انسان اپنے باپ یا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور چیز کی قسم کھائے
حدیث نمبر: 4361
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَدْرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، فَلْيَحْلِفْ حَالَفٌ بِاللَّهِ ، أَوْ لِيَسْكُتْ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اپنے والد کے نام کی قسم اٹھاتے ہوئے پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس بات سے منع کیا ہے تم لوگ اپنے باپ دادا کے نام کی قسم اٹھاؤ قسم اٹھانے والے کو اللہ کے نام کی قسم اٹھانی چاہئے ورنہ خاموش رہنا چاہیئے۔ “