صحیح ابن حبان
كتاب الأيمان— کتاب: قسموں کے احکام و مسائل
ذكر الأمر بترك اليمين للحالف إذا علم تركه خير من المضي في يمينه- باب: - ذکر اس حکم کا کہ قسم کھانے والے کو قسم ترک کرنی چاہیے اگر وہ جانتا ہو کہ ترک کرنا اس کے لیے قسم پر عمل کرنے سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 4345
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، ثُمَّ لِيَتْرُكْ يَمِينَهُ " .سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور اس کے برخلاف کام کو اس سے زیادہ بہتر سمجھے تو اسے وہ کام کرنا چاہئے جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کو ترک کر دینا چاہئے۔ “