صحیح ابن حبان
كتاب الأيمان— کتاب: قسموں کے احکام و مسائل
ذكر نفي الحنث عن من استثنى في يمينه بعد سكتة يسيرة- باب: - ذکر اس بات کی نفی کا کہ جو شخص اپنی قسم میں تھوڑی سی خاموشی کے بعد استثناء کرے اس پر حنث لازم نہیں
حدیث نمبر: 4343
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَاللَّهِ لأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ، وَاللَّهِ لأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ، وَاللَّهِ لأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا " ، ثُمَّ سَكَتَ ، فَقَالَ : " إِِنْ شَاءَ اللَّهُ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور لڑائی کروں گا اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور لڑائی کروں گا اللہ کی قسم! میں قریش کے ساتھ ضرور لڑائی کروں گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا۔ “