صحیح ابن حبان
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
فصل في إحداد المعتدة - ذكر الزجر عن أن تلبس المعتدة الحلي أو تختضب- باب: عدت گزارنے والی عورت کے سوگ کا بیان - عدت گزارنے والی عورت کے لیے زیور پہننے اور مہندی لگانے سے روکا گیا ہے
حدیث نمبر: 4306
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي إِِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بُدَيْلٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا لا تَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ مِنَ الثِّيَابِ ، وَلا الْمُمَشَّقَةَ ، وَلا الْحُلِيَّ ، وَلا تَخْتَضِبُ وَلا تَكْتَحِلُ " .سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ” جس عورت کا شوہر انتقال کر جائے وہ (عدت کے دوران) رنگین کپڑا نہیں پہنے گی، آراستہ کپڑا نہیں پہنے گی، زیور نہیں پہنے گی، خضاب نہیں لگائے گی اور سرمہ نہیں لگائے گی۔