صحیح ابن حبان
كتاب الرضاع— کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الأخبار ولا تفقه في صحيح الآثار أن خبر هشام الذي ذكرناه منقطع غير متصل- باب: - اس خبر کا ذکر جو خبریں اور صحیح آثار میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ہمارے بیان کردہ ہشام کی خبر منقطع ہے، متصل نہیں
حدیث نمبر: 4226
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرَ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلا الْمَصَّتَانِ ، وَلا الإِِمْلاجَةُ وَلا الإِِمْلاجَتَانِ " .سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ایک گھونٹ یا دو گھونٹ ایک چسکی یا دو چسکی حرمت کو ثابت نہیں کرتے ہیں۔ “