صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب القسم - ذكر الأمر للمرء إذا تزوج على امرأته بكرا أن يقسم لها سبعا أو ثلاثا إذا كانت ثيبا ثم الاعتدال بينهما في القسمة- باب: بیویوں کے درمیان باری کے بیان کا باب - اس حکم کا ذکر کہ اگر آدمی اپنی بیوی پر کنواری سے شادی کرے تو اسے سات دن یا اگر ثیب ہو تو تین دن قسم کرے، پھر دونوں کے درمیان عدل کرے
حدیث نمبر: 4208
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " سَبْعٌ لِلْبِكْرِ ، وَثَلاثٌ لِلثَّيِّبِ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” (شادی ہونے کے بعد) جو بیوی پہلے کنواری تھی اس کے لیے سات دن ہوں گے اور جو پہلے ثیبہ (یعنی بیوہ یا طلاق یافتہ تھی) اس کے لیے تین دن ہوں گے۔ “