صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب النهي عن إتيان النساء في أعجازهن - ذكر الزجر عن إتيان المرء امرأة في غير موضع الحرث باب: عورتوں کے پچھلے حصے میں جماع سے ممانعت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنی بیوی سے غیر حرث کے موضع میں وطی کرے
حدیث نمبر: 4203
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : رَفَعَهُ وَكِيعٌ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرتا جو عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) وکیع نامی راوی نے ضحاک بن عثمان کے حوالے سے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔