صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب معاشرة الزوجين - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من مداراة امرأته ليدوم دوام عيشه بها باب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ مرد پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ حسنِ معاشرت کرے تاکہ زندگی کا تسلسل خوشگوار رہے۔
حدیث نمبر: 4179
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ ، وَلَنْ تَصْلُحَ لَكَ عَلَى طَرِيقَةٍ ، وَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَبِهَا عِوَجٌ ، وَإِنَّ تُرِدْ إِقَامَتَهَا تَكْسِرْهَا ، وَكَسْرُهَا طَلاقُهَا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے تم اسے کسی بھی طریقے سے سیدھا نہیں کر سکتے اگر تم اس کے ٹیڑھے پن سمیت اس سے نفع حاصل کر سکتے ہو تو کر لو اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ دو گے (یا کسی راوی نے شاید یہ وضاحت کی ہے) اسے توڑنے سے مراد اسے طلاق دینا ہے۔ “