صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب معاشرة الزوجين - ذكر الأمر للمرأة بإجابة الزوج على أي حالة كانت إذا كانت طاهرة باب: میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عورت کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر وہ پاک ہو تو کسی بھی حالت میں شوہر کی طلب پر اس کی بات مان لے۔
حدیث نمبر: 4165
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَهُ لِحَاجَتِهِ ، فَلْتُجِبْهُ وَإِنْ كَانَتْ عَلَى التَّنُّورِ " .قیس بن طلق بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنی حاجت پوری کرنے کیلئے ہلائے تو وہ عورت اس کی بات مان لے اگرچہ وہ تندور پر موجود ہو۔ “