صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب نكاح المتعة - ذكر الأسباب التي حرمت المتعة التي كانت مطلقة قبلها باب: نکاحِ متعہ کا بیان - ذكر الأسباب التي حرمت المتعة التي كانت مطلقة قبلها
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خَرَجَ ، نَزَلَ ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ ، فَرَأَى مَصَابِيحَ ، وَسَمِعَ نِسَاءً يَبْكِينَ ، فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نِسَاءٌ كَانُوا تَمَتَّعُوا مِنْهُنَّ أَزْوَاجُهُنَّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَدَمَ ، أَوْ قَالَ : حَرَّمَ الْمُتْعَةَ : النِّكَاحُ ، وَالطَّلاقُ ، وَالْعُدَّةُ ، وَالْمِيرَاثُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثنیۃ الوداع کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ چراغ دیکھے اور کچھ خواتین کے رونے کی آواز سنی تو دریافت کیا: کیا معاملہ ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم! یہ کچھ خواتین ہیں، جن کے ساتھ ان کے شوہروں نے نکاح متعہ کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: متعہ نکاح، طلاق، عدت اور وراثت کو منہدم کر دیتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) حرام کر دیتا ہے۔