صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب حرمة المناكحة - ذكر الزجر عن أن يخطب المرء النساء وهو محرم باب: نکاح کی حرمت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی محرم حالت میں عورتوں سے منگنی کرے
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ ، وَهُمَا مُحْرِمَانِ : إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ ، فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَقَالَ : سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ ، وَلا يَخْطُبُ ، وَلا يُنْكِحُ " .عمر بن عبید اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا ابان ان دنوں امیر حج تھے یہ دونوں صاحبان احرام کی حالت میں تھے (پیغام یہ بھجوایا) میں طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی صاحب زادی کے ساتھ پڑھنے لگا ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ اس موقعہ پر آپ بھی موجود ہوں، تو ابان بن عثمان نے اس کی بات پر انکار کیا اور یہ بات بیان کی میں نے سیدنا عثمان غنی عمر بن عبید اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا ابان ان دنوں امیر حج تھے یہ دونوں صاحبان احرام کی حالت میں تھے (پیغام یہ بھجوایا) میں طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی صاحب زادی کے ساتھ پڑھنے لگا ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ اس موقعہ پر آپ بھی موجود ہوں، تو ابان بن عثمان نے اس کی بات پر انکار کیا اور یہ بات بیان کہ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” احرام والا شخص نکاح نہیں کر سکتا نکاح کا پیغام نہیں دے سکتا اور کسی دوسرے کا نکاح نہیں کروا سکتا۔ “