صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب حرمة المناكحة - ذكر البيان بأن المراد من هذا الزجر الجمع بينهما لا تزوج إحداهما بعد موت الأخرى باب: نکاح کی حرمت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اس زجر سے مراد ان دونوں کا جمع کرنا ہے، نہ کہ ایک کی موت کے بعد دوسری سے نکاح
حدیث نمبر: 4115
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا ، وَلا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” عورت اور اس کی پھوپھی کو یا عورت اور اس کی خالہ کو (نکاح میں) جمع نہ کیا جائے۔ “