صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب ثبوت النسب وما جاء في القائف - ذكر الإخبار عن إيجاب إلحاق الولد من له الفراش إذا أمكن وجوده ولم يستحل كونه باب: نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان - اس بات کی اطلاع کہ بچے کو اس کے فراش والے سے ملانا واجب ہے اگر اس کا وجود ممکن ہو اور اس کا جائز ہونا ثابت نہ ہو
حدیث نمبر: 4104
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ " .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔ “