صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب ثبوت النسب وما جاء في القائف باب: نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان -
حدیث نمبر: 4102
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ تَبْرُقُ ، فَقَالَ : " أَلَمْ تَرَيْ إِلَى مُجَزِّزٍ أَبْصَرَ آنِفًا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ، وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ، فَقَالَ : إِنَّ بَعْضَ هَذِهِ الأَقْدَامِ لِمَنْ بَعْضٍ ؟ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خوشی سے دمک رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں پتہ چلا (ایک قیافہ شناس) مجزز نے کچھ دیر پہلے زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید کے (صرف پاؤں دیکھے) اور یہ کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔