صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب الصداق - ذكر البيان بأن تسهيل الأمر وقلة الصداق من يمن المرأة باب: مہر کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ معاملے کی آسانی اور مہر کی کم مقدار عورت کی یمن کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 4095
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جِبْرِيلَ الشَّهْرَزُورِيُّ بِطَرَسُوسَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَسْهِيلُ أَمْرِهَا ، وَقِلَّةُ صَدَاقِهَا " ، قَالَ عُرْوَةُ : وَأَنَا أَقُولُ مِنْ عِنْدِي : وَمِنْ شُؤْمِهَا تَعْسِيرُ أَمْرِهَا ، وَكَثْرَةُ صَدَاقِهَا .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: عورت کی برکت میں یہ بات شامل ہے اس کا معاملہ آسان ہو اور اس کا مہر کم ہو۔ عروہ نامی راوی کہتے ہیں: میں اپنی طرف سے یہ بات کہتا ہوں کہ عورت کی نحوست میں یہ بات شامل ہے اس کا معاملہ مشکل ہو اور اس کا مہر زیادہ ہو۔