صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب الولي - ذكر نفي جواز عقد الولي نكاح البالغة عليها إلا باستئمارها باب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کی نفی کہ ولی بالغہ عورت کا نکاح اس کی مرضی کے بغیر کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 4085
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا ، فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ ، وَإِنْ أَبَتْ لَمْ تُكْرَهْ " .ابوبردہ بن ابوموسیٰ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی اگر وہ خاموش رہے، تو اس نے اجازت دے دی اگر وہ انکار کر دے تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ “