صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب الولي - ذكر البيان بأن الإقرار الذي وصفنا إنما هو الرضى بما سئلت باب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کا بیان کہ ہمارے بیان کردہ اقرار سے مراد اس سوال پر رضا مندی ہے
حدیث نمبر: 4082
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهِبٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رِضَاهَا صَمْتُهَا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: کنواری لڑکی شرما جاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی رضامندی اس کی خاموشی ہو گی۔