صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- باب الولي - ذكر الإخبار عما يجب على الأولياء من استئمار النساء أنفسهن إذا أرادوا عقد النكاح عليهن باب: ولی کے بیان کا باب - اس بات کی اطلاع کہ اولیاء پر واجب ہے کہ وہ عورتوں سے ان کے نکاح کے عقد سے پہلے ان کی مرضی پوچھیں
حدیث نمبر: 4079
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا مُصْعَبُ بْنُ مِقْدَامٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا ، فَإِنْ سَكَتَتْ فَهُوَ رِضَاهَا ، وَإِنَّ أَبَتْ فَلا جَوَازَ عَلَيْهَا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی اگر وہ خاموش رہے، تو یہ اس کی رضا مندی شمار ہو گی اور اگر وہ انکار کر دے تو اس کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ “