صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- ذكر الأمر بالإنكاح إلى الحجامين واستعمال ذلك منهم باب: - ذکر اس حکم کا کہ حجاموں سے شادی کرنی چاہیے اور ان سے اس کا استعمال کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 4067
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا بَنِي بَيَاضَةَ ، أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ ، وَانْكِحُوا إِلَيْهِ " وَكَانَ حَجَّامًا .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اے بنو بیاضہ! ابوہند کا نکاح کروا دو (اپنے خاندان کی کسی لڑکی یا خاتون) کا نکاح اس سے کر دو (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ پچھنے لگانے کا کام کرتے تھے۔ “