صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- ذكر الأمر للمرء إذا أراد خطبة امرأة أن ينظر إليها قبل العقد باب: - ذکر اس حکم کا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے منگنی کرنا چاہے تو اسے عقد سے پہلے دیکھنا چاہیے
حدیث نمبر: 4043
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ خَطَبَ امْرَأَةً ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھجوایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم جاؤ اور اس عورت کو دیکھ لو، کیونکہ یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے، تم دونوں کے درمیان محبت پیدا کر دے۔