صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- ذكر الإباحة للخاطب المرأة أن ينظر إليها قبل العقد باب: - ذکر اس اجازت کا کہ منگنی کرنے والا عورت کو عقد سے پہلے دیکھ سکتا ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ عَمِّهِ سُلَيْمَانِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ يُطَارِدُ ابْنَةَ الضَّحَّاكِ عَلَى إِنْجَارٍ مِنْ أَنَاجِيرِ الْمَدِينَةِ يُبْصِرُهَا ، فَقُلْتُ لَهُ : أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ ! ، قَالَ : نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا أَلْقَى اللَّهُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ ، فَلا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا " .سلیمان بن ابوحثمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ سیدنا ضحاک رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی کو مدینہ منورہ کے ایک باغ میں چھپ کر دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہو کر ایسا کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے دل میں کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھجوانے کی بات ڈال دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، وہ شخص اس عورت کو پہلے دیکھ لے۔ “