صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- ذكر الأمر للمتزوج أن يقصد ذوات الدين من النساء باب: - ذکر اس حکم کا کہ شادی کرنے والے کو چاہیے کہ وہ دین والی عورتوں کو ترجیح دے
حدیث نمبر: 4036
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لأَرْبَعٍ : لِجَمَالِهَا ، وَلِحَسَبِهَا ، وَلِمَالِهَا ، وَلِدِينِهَا ، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” عورت کے ساتھ شادی چار باتوں کی وجہ سے کی جاتی ہے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اس کے نسب کی وجہ سے، اس کے مال کی وجہ سے یا اس کے دین کی وجہ سے، تو تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں تم دین دار عورت کو ترجیح دو۔ “