صحیح ابن حبان
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
- ذكر معونة الله جل وعلا القاصد في نكاحه العفاف والناوي في كتابته الأداء باب: - ذکر اللہ تعالیٰ کی مدد کا جو شادی میں عفت اور کتابت میں ادائیگی کے ارادہ رکھنے والے کے لیے ہے
حدیث نمبر: 4030
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلاثَةٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُمُ : الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَالنَّاكِحُ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَعِفَّ ، وَالْمُكَاتَبُ يُرِيدُ الأَدَاءَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات ہے، وہ ان کی مدد کرے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا مجاہد اور نکاح کرنے والا ایسا شخص جو پاک دامنی اختیار کرنا چاہتا ہو اور ایسا مكاتب غلام جو ادائیگی کرنے کا ارادہ کرے۔